اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس نے کہا ہے کہ سعودی حکام حج کے مسائل پر اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ تعاون نہیں کرنا چاہتے.
يہ بات علي جنتي نے گزشتہ روز صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے كہي. انہوں نے اس سال حج ميں ايراني حاجيوں كے داخلے سے متعلق سعودي حكام كے رويے كو ديكھتے ہوئے كہا كہ سعودي حكومت حج سے متعلق مسائل ميں اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ تعاون نہيں كرنا چاہتي ہے.
انہوں نے كہا كہ سعودي حكومت ايران كے ساتھ تعاون نا كرنے كي منصوبہ بندي كر رہي ہے ليكن اسلامي جمہوريہ ايران سعودي عرب كي ايسي كسي سازش كو قبول نہيں كرے گا.
اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ سعودي حكومت كي جانب سے جب تك ہمارے مطالبات تسليم نہيں كئے جاتے اور ايراني حاجيوں كي سيكورٹي كو يقيني نہيں بنايا جاتا ايراني شہريوں كو حج كيلئے روانہ نہيں كيا جا سكتا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲